23542- عن آبي اللحم قال: "رأيت رسول الله صلى الله عليه وسلم عند أحجار الزيت يستسقي مقنعا بكفيه يدعو". (حم ت ن ك والبغوي وأبو نعيم) قال (ت) : ولا يعرف له إلا هذا الحديث. (سمويه) في فوائده - بلفظ: يدعو الله. ورواه (الباوردي) - بلفظ: رأيت رسول الله صلى الله عليه وسلم في السوق عند أحجار الزيت - الحديث.
23542 ۔۔۔ ابی اللحم (رض) کہتے ہیں میں نے ایک مرتبہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو مقام ” احجارزیت “ کے پاس بارش طلب کرتے ہوئے دیکھا درآنحالیکہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے چادر اوڑھ رکھی تھی اور دعا مانگ رہے تھے ۔ (رواہ الامام احمد بن حنبل والترمذی والنسائی والحاکم والبغوی و ابونعیم) امام ترمذی (رح) کہتے ہیں ابی اللحم کی صرف یہی حدیث معروف ہے ، ورواہ سمویہ فی فوائدہ اس میں ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اللہ تعالیٰ سے دعا کر رہے تھے ۔ ورواہ الباوردی “ اس میں یہ الفاظ ہیں کہ ” میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو بازار میں اجارزیت کے پاس دیکھا ۔ الحدیث۔