hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 23621

.

كنز العمال

23621
Kanz al-Ummal
23621- الأعمال عند الله سبعة: عملان موجبان، وعملان بأمثالهما وعمل بعشرة أمثاله، وعمل بسبع مائة، وعمل لا يعلم ثوابه إلا الله تعالى فأما الموجبان فمن لقي الله تعالى يعبده مخلصا لا يشرك به شيئا وجبت له الجنة، ومن لقي الله تعالى قد أشرك به وجبت له النار، ومن عمل سيئة جزي بمثلها، ومن هم بحسنة جزي بمثلها، ومن عمل حسنة جزي عشرا ومن أنفق ماله في سبيل الله تعالى ضعف له نفقة الدرهم بسبع مائة والدينار بسبع مائة دينار، والصيام لله تعالى لا يعلم ثواب عامله إلا الله تعالى. (الحكيم هب عن ابن عمر) (يقول العبد مبوب هذا الكتاب أيضا ذكرت هذا الحديث في كتاب الزكاة من حرف الزاء في ترغيب الانفاق والصدقة أيضا لغرض رأيته) . رقم [16143] .
23621 ۔۔۔ اللہ تبارک وتعالیٰ کے یہاں اعمال کی سات قسمیں ہیں : دو اعمال (2) موجب ہیں دو اعمال ان کی بمثل ہیں ، ایک عمل وہ ہے جس کا ثواب دس گنا ہوتا ہے اور ایک عمل وہ ہے جو سات سو گنا تک بڑھ جاتا ہے اور ایک عمل (ساتواں عمل) وہ ہے جس کا اجر وثواب اللہ تبارک وتعالیٰ کے سوا کوئی نہیں جانتا ۔ وہ دو اعمال جو موجب (واجب کرنے والے) ہیں وہ یہ کہ جس آدمی نے اللہ تبارک وتعالیٰ سے ملاقات کی درآنحالیکہ وہ اخلاص کے ساتھ اللہ تبارک وتعالیٰ کی عبادت کرتا رہا اور اللہ تبارک وتعالیٰ کے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھہرایا اس کے لیے جنت واجب ہوجائے گی اور جس نے اللہ تعالیٰ سے ملاقات کی درآنحالیکہ اس نے اللہ تبارک وتعالیٰ کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہرایا اس کے لیے دو دوزخ واجب ہوجائے گی اور جس نے برائی کی اس کا بدلہ اسی کے بمثل ہوگا اور جس نے نیکی کی اس کا بدلہ بھی اسی کے بمثل ہوگا جس نے نیکی کی اسے دس گنا ثواب ملے گا جو آدمی اللہ تبارک وتعالیٰ کی راہ میں اپنا مال خرچ کرتا ہے اس کے ایک درہم کو ساتھ سو درہم تک بڑھا دیا جاتا ہے اور اس کے ایک دینار کو سات سو دینار تک بڑھا دیا جاتا ہے روزہ صرف اللہ تبارک وتعالیٰ کے لیے ہوتا ہے روزہ دار کو روزے کا ثواب معلوم نہیں ہوتا اس کا ثواب صرف اللہ تبارک وتعالیٰ ہی جانتا ہے۔ مرواہ : الحکیم ، شعب الایمان للبیہقی عن ابن عمرو (رض)) مصنف علاء الدین متقی (رح) کہتے ہیں : اس بات کی یہ حدیث میں نے صرف زاء کے تحت کتاب الزکواۃ میں بھی ذکر کی ہے تاکہ خرچ کرنے اور صدقہ کرنے کی ترغیب ہوجائے وہاں یہ حدیث 16143 نمبر پر ہے۔