23622- كل حسنة يعملها ابن آدم بعشر حسنات إلى سبع مائة ضعف، يقول الله: إلا الصوم فهو لي وأنا أجزي به يدع الطعام من أجلي والشراب من أجلي، وشهوته من أجلي، وللصائم فرحتان: فرحة حين يفطر، وفرحة حين يلقى ربه ولخلوف فم الصائم حين يخلف من الطعام أطيب عند الله من ريح المسك. (هب عن أبي هريرة) .
23622 ۔۔۔ جو نیکی بھی ابن آدم کرتا ہے وہ دس سات سو گنا تک بڑھ جاتی ہے چنانچہ اللہ تبارک وتعالیٰ فرماتے ہیں کہ بجز روزہ کے روزہ میرے لیے ہے اور میں خود اس کی جزاء دوں گا چونکہ روزہ دار میرے لیے کھانا پینا اور دیگر خواہشات چھوڑتا ہے روزہ دار کو دو خوشیاں نصیب ہوتی ہیں ایک خوشی افطاری کے وقت اور دوسری خوشی اپنے اللہ تبارک وتعالیٰ سے ملاقات کرنے کے وقت روزہ دار کے منہ کی بو اللہ تبارک وتعالیٰ کے یہاں مشک سے بھی افضل ہے رواہ البیھقی فی شعب الایمان )