23664- إذا كان أول ليلة من شهر رمضان صفدت الشياطين ومردة الجن وغلقت أبواب النار، فلم يفتح منها باب، وفتحت أبواب الجنة فلم يغلق منها باب وينادي مناد كل ليلة يا باغي الخير أقبل، ويا باغي الشر أقصر، ولله عتقاء من النار وذلك كل ليلة. (ت هـ حب ك هق عن أبي هريرة) .
23664:۔۔۔ جب ماہ رمضان کی پہلی رات ہوتی ہے شیاطین اور سرکش جنات بیڑیوں میں جکڑ دیئے جاتے ہیں جہنم کے دروازے بند کردیئے جاتے ہیں اور اس کا کوئی دروازہ کھلا نہیں رہتا اور جنت کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں اور کوئی دروازہ بند نہیں رہتا ۔ رمضان کی ہر رات ایک منادی پکارتا ہے کہ اے خیرو بھلائی کے طلبگار آجا اور اے برائی کے چاہنے والے رک جا اللہ تبارک وتعالیٰ رمضان کی ہر رات بیشمار جہنمیوں کو جہنم سے آزاد فرماتے ہیں (رواہ الترمذی وابن ماجہ وابن حبان والحاکم والبیھقی فی السنن عن ابوہریرہ )