23665- أظلكم شهركم هذا بمحلوف رسول الله صلى الله عليه وسلم ما مر على المسلمين شهر هو خير منه، ولا يأتي على المنافقين شهر هو شر لهم منه، إن الله يكتب أجره وثوابه من قبل أن يدخل ويكتب وزره وشقاءه من قبل أن يدخل، وذلك أن المؤمن يعد فيه النفقة للقوة في العبادة، ويعد فيه المنافق اغتياب المؤمنين، واتباع عوراتهم، فهم غنم للمؤمن ونقمة على الفاجر. (حم هق عن أبي هريرة) .
23665 ۔۔۔ تمہارے اوپر ایک مہینہ سایہ افگن ہو رہا ہے حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حلفا فرمایا ہے کہ مسلمانوں پر کوئی مہینہ ایسا نہیں گزرا جو رمضان سے افضل ہو منافقین پر ایسا کوئی مہینہ نہیں گزار جو اس سے برا ہو (ان کے حق میں ) اللہ تبارک وتعالیٰ اس مہینہ کے آنے سے پہلے ہی اجر وثواب لکھ دیتے ہیں اور اس کے داخل ہونے سے پہلے ہی گناہ اور بدبختی کو لکھ دیتے ہیں۔ اس مہینہ میں مومن اس لیے خرچ کرتا ہے تاکہ اسے عبادت کے لیے قوت حاصل ہو جب کہ منافق مومنین کو دھوکا دینے کے لیے خرچ کرتا ہ اور دیگر بیہودگیوں کے لے خرچ کرتا ہے۔ سو رمضان کا مہینہ مومن کے لیے غنیمت ہے جب کہ کافر کے لیے زحمت ہے (رواہ احمد بن حنبل والبیھقی فی السنن عن ابوہریرہ ) کلام :۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھے ضعیف الجامع 921)