hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 23740

.

كنز العمال

23740
Kanz al-Ummal
23740- إذا كان يوم الفطر وقفت الملائكة في أفواه الطريق فنادوا يا معشر المسلمين اغدوا إلى رب كريم رحيم يمن بالخير ويثيب عليه الجزيل لقد أمرتم بقيام الليل فقمتم، وأمرتم بصيام النهار فصمتم، وأطعتم ربكم فاقبضوا جوائزكم، فإذا صلوا العيد نادى مناد من السماء: ارجعوا إلى منازلكم راشدين فقد غفر لكم ذنوبكم كلها، ويسمى ذلك اليوم في السماء يوم الجوائز. (الحسن بن سفيان في مسنده والمعافي في الجليس والباوردي، طب، حل عن سعيد بن أوس الأنصاري عن أبيه، وضعفه) .
23740 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا ارشاد ہے کہ عید الفطر کے دن فرشتے راستوں کے سروں پر کھڑے ہوجاتے ہیں اور اعلان کرتے ہیں : اے جماعت مسلمین ! صبح رب تعالیٰ جو رحیم وکریم ہے کہ دربار میں حاضر ہوجاؤ وہ خیر و بھلائی کا احسان کرتا ہے اور بےپناہ ثواب عطا فرماتا ہے ، البتہ تمہیں قیام اللیل کا حکم دیا گیا سو تم قیام اللیل کرچکے تمہیں دن کے وقت روزے رکھنے کا حکم دیا گیا سو تم روزے رکھ چکے تم اپنے رب کی اطاعت بجا لائے لہٰذا انعامات وصول کرلو مسلمان جب نماز پڑھ لیتے ہیں تو آسمان سے ایک منادی فرشتہ اعلان کرتا ہے کہ کامیاب وکامران اپنے گھروں کو واپس لوٹ جاؤ تمہارے سب گناہ بخشے جا چکے ہیں آسمان پر اس دن کا نام یوم الجوائز (انعامات کا دن) رکھا گیا ہے۔ (رواہ الحسن بن سفیان فی مسندہ والمعافی فی الجلیس والبارودی والطبرانی و ابونعیم فی الحلیۃ عن سعید بن اوس الانصاری عن ابیہ وضعفہ)