23742- لا يقولن أحدكم صمت رمضان وقمت رمضان ولا صنعت في رمضان كذا فإن رمضان اسم من أسماء الله العظام، ولكن قولوا: شهر رمضان كما قال ربكم في كتابه. (تمام وابن عساكر عن ابن عمر) .
23742 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا ارشاد ہے کہ تم میں سے کوئی آدمی بھی نہ کہے کہ میں نے رمضان کے روزے رکھے رمضان کا قیام کیا اور رمضان میں فلاں کام کیا چونکہ رمضان اللہ تعالیٰ کے عظمت والے ناموں میں ایک نام ہے لیکن یوں کہو ماہ رمضان (یا رمضان کا مہینہ) جیسا کہ رب تعالیٰ نے اپنی کتاب قرآن مجید میں کہا ہے۔ (رواہ تمام وابن عساکر عن ابن عمرو (رض)) فائدہ : ۔۔۔ چنانچہ قرآن مجید میں اللہ تبارک وتعالیٰ کا فرمان ہے (آیت)” شھر رمضان الذی انزل فیہ القرآن “۔ الآیۃ “۔ اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے شھر رمضان فرمایا ہے صرف ” رمضان “ نہیں فرمایا :