24306- عن أبي عمير بن أنس قال: "حدثني عمومتي من الأنصار من أصحاب النبي صلى الله عليه وسلم قالوا: أغمي علينا هلال شوال فأصبحنا صياما فجاء ركب من آخر النهار فشهدوا عند النبي صلى الله عليه وسلم أنهم رأوا الهلال بالأمس، فأمر النبي صلى الله عليه وسلم أن يفطروا وأن يخرجوا إلى عيدهم من الغد". "ش".
24306 ۔۔۔ ابو عمیر بن انس کہتے ہیں مجھے میری پھوپھیوں نے حدیث سنائی ہے کہ جو انصار میں سے ہیں اور حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے اصحاب میں سے ہیں چنانچہ ان کا کہنا ہے کہ ایک مرتبہ مطلع ابر آلود ہونے کی وجہ سے ہمیں شوال کا چاند نہ دکھائی دیا ہم نے صبح کو روزہ رکھ لیا تاہم دن کے پچھلے پہر کچھ شہسوار آئے اور انھوں نے حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس جا کر گواہی دی کہ انھوں نے گزشتہ شام چاند دیکھ لیا تھا چانچہ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے لوگوں کو حکم دیا کہ روزہ افطار کرلیں اور صبح کو عیدگاہ میں نماز کے لیے آجائیں ۔ (رواہ ابن ابی شیبۃ)