hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 24307

.

كنز العمال

24307
Kanz al-Ummal
24307- عن كريب أن أم الفضل بنت الحارث بعثته إلى معاوية بالشام قال: "فاستهل علي هلال رمضان وأنا بالشام فرأيت الهلال ليلة الجمعة ورآه الناس وصاموا وصام معاوية، فقدمت المدينة في آخر الشهر، فسألني عبد الله بن عباس متى رأيتم الهلال؟ قلت: ليلة الجمعة، قال: لكنا رأيناه ليلة السبت، فلا نزال نكمل ثلاثين أو نراه، فقلت: ألا نكتفي برؤية معاوية وصيامه؟ فقال: لا هكذا أمرنا رسول الله صلى الله عليه وسلم". "كر".
24307 ۔۔۔ کریب (رح) روایت کرتے ہیں کہ مجھے ام فضل بنت حارث (رض) نے شام میں حضرت معاویہ (رض) کے پاس بھیجا میں نے وہاں جمعہ کی شام رمضان کا چاند دیکھا چنانچہ سب لوگوں نے روزہ رکھا حضرت معاویہ (رض) نے بھی روزہ رکھا پھر میں مہینہ کے آخر میں مدینہ میں آیا حضرت عبداللہ بن عباس (رض) نے مجھ سے پوچھا تم نے چاند کب دیکھا میں نے کہا جمعہ کی شام حضرت ابن عباس (رض) نے فرمایا لیکن ہم نے ہفتہ کی شام دیکھا تھا ہم روزہ میں کمی نہیں کریں گے ہم تو تیس دن پورے کریں گے یا اس سے پہلے چاند دیکھ لیں میں نے کہا : کیا ہمارے لیے حضرت معاویہ (رض) کی روایت کے مطابق روزے رکھنا کافی نہیں ہوگا ؟ ابن عباس (رض) نے جواب دیا : نہیں چونکہ رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں یہ حکم دیا ہے۔ (رواہ ابن عساکر)