24428 (من مسند بسر المازني) عن خالد بن معدان عن عبد الله بن بسر أنه سمع أباه يقول : إن النبي صلى الله عليه وسلم نهى عن صيام يوم السبت وقال : إن لم يجد أحدكم إلا لحاء الشجرة فلا يصوم يومئذ وقال ابن بسر : إذا شككتم فسلوا أختي ، فمشى إليها خالد بن معدان فسألها عما ذاك عبد الله فحدثت بذلك.
(ابو نعيم).
24428 ۔۔۔ ” مسند بسر مازنی “۔ خالد بن معدان حضرت عبداللہ بن بسر مازنی (رض) سے روایت نقل کرتے ہیں کہ انھوں نے اپنے والد کو کہتے ہوئے سنا ہے کہ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہفتہ کے دن روزہ رکھنے سے منع فرمایا ہے اور حکم دیا ہے کہ جو شخص اس دن درخت کی لکڑی کے سوا کچھ نہ پائے وہ اسی کو چپا لے بہرحال اس دن روزہ نہ رکھے ابن بسر کہتے ہیں : اگر تمہیں شک ہو تو میری بہن سے پوچھ لو چنانچہ خالد بن معدان چل کر ابن بسر کی بہن کے پاس آئے اور ان سے پوچھا چنانچہ انھوں نے یہی حدیث سنائی ، (رواہ ابونعیم)