hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 24429

.

كنز العمال

24429
Kanz al-Ummal
24429 (مسند بشير بن الخصاصية) عن ليلى امرأة بشير بن الخصاصية ورسول الله صلى الله عليه وسلم سماه بشيرا وكان اسمه قبل ذلك زحما قالت : أخبرني بشير أنه سأل رسول الله صلى الله عليه وسلم فقال : يا رسول الله أصوم يوم الجمعة ولا أكلم في ذلك اليوم أحدا ؟ قال : لا تصم يوم الجمعة إلا في أيام هو آخرها أو في شهر ، وأما أن لا تكلم أحدا فلعمرك لان تكلم تأمر بمعروف وتنهى عن منكر خير من أن تسكت. (أبو نعيم).
24429 ۔۔۔ ” مسند بشیر بن خصاصیہ “ بشیر بن خصاصیہ (رض) کی بیوی لیلیٰ کی روایت ہے بشیر (رض) کا پہلا نما زحما تھا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے تبدیل کرکے ان کا نام بشیر رکھا تھا چنانچہ لیلیٰ کہتی ہیں مجھے بشیر (رض) نے خبر دی ہے کہ انھوں نے رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے پوچھا : یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میں جمعہ کے دن روزہ رکھوں اور اس دن کسی سے بھی بات نہ کروں ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا تنہا جمعہ کے دن کا روزہ مت رکھو البتہ جمعہ کا دن مختلف دنوں کے روزوں میں آجائے یا مہینہ کے بیچ میں آجائے اور تم یہ جو کہتے ہو کہ کسی سے کلام نہیں کرو گے تمہاری عمر کی قسم ! اگر تم کلام کرو بایں طور پر امر بالمعروف کرو اور نہی عن المنکر کرو تو یہ تمہارے لیے خاموش رہنے سے بہتر ہے۔ (رواہ ابو نعیم)