24430 عن جنادة الازدي أنهم ولجوا على رسول الله صلى الله عليه وسلم وهم
ثمانية رهط هو ثامنهم يوم الجمعة فدعا رسول الله صلى الله عليه وسلم بطام فقال لرجل : كل ، فقام : صائم ، فقال لآخر : كل ، فقال : صائم حتى سألم جميعا ، فقال : صمتم أمس ؟ قالوا لا ، قال : أصيام غدا ؟ قالوا : لا فأمرهم أن يفطروا ، ثم قال : لا تصوموا يوم الجمعة مفردا.
(حم والحسن ابن سفيان وأبو نعيم).
24430 ۔۔۔ جنادہ ازدی (رض) روایت نقل کرتے ہیں کہ آٹھ آدمیوں کا ایک وفد رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا ان آٹھ میں سے آٹھویں وہ خود تھے چنانچہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کھانا منگوایا اور ایک آدمی سے کہا : کھاؤ وہ شخص اٹھ کھڑا ہوا اور کہنے لگا : مجھے روزہ ہے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دوسرے کو کہا : کھانا کھاؤ اس نے بھی کہا : مجھے روزہ ہے حتی کہ آ (رح) پ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سب سے پوچھا اور سب نے روزہ میں ہونے کا عذر کیا۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : گزشتہ کل تمہیں روزہ تھا ؟ وہ بولے : نہیں حکم وہ آئندہ کل روزہ رکھو گے ؟ سب نے کہا : نہیں ۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان لوگوں کو روزہ توڑنے کا حکم دیا اور پھر فرمایا : تنہا جمعہ کے دن روزہ مت رکھو ۔ (رواہ احمد بن حنبل والحسن بن سفیان رواہ ابو نعیم)