hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 2445

.

كنز العمال

2445
Kanz al-Ummal
2445 – "من قرأ عند أمير كتاب الله لعنه الله بكل حرف قرأ عنده لعنة، ولعن عشر لعنات ويحاجه القرآن يوم القيامة فينادي هنالك ثبورا فهو ممن يقال له {لا تَدْعُوا الْيَوْمَ ثُبُوراً وَاحِداً وَادْعُوا ثُبُوراً كَثِيراً} الآية. (الديلمي) عن أبي الدرداء وفيه عمروبن بكر السكسكي (2) (ع) عن ابن عمر.
2445 ۔۔۔ جس نے کسی امیر کے پاس حرص کے تقاضا سے کتاب اللہ پڑھی، اللہ تعالیٰ ہر حرف کے بدلے اس پر لعنت فرمائیں گے۔ اور پھر اس پر یہ ایک لعنت دس لعنتیں بن کر برسیں گی۔ اور روز قیامت قرآن اس سے جھگڑے گا۔ تب یہ شخص اپنی ہلاکت کو روئے گا۔ انہی لوگوں کے متعلق کہا گیا ہے آج اپنے لیے صرف ای 9 ک ہلاکت پر اکتفاء نہ کرو بلکہ اپنے لیے بہت سی ہلاکتیں پکارو۔ الآیۃ۔ (المسند لابی یعلی بروایت ابن عمر (رض) الدیلمی بروایت ابی الدرداء (رض)) دیلمی کی روایت میں ایک راوی عمرو بن بکر السلس کی ہے۔ اور یہ راوی غیر معتبر ہے اس کی مرویات منکر ہیں۔ مزید تفصیل دیکھئے میزان الاعتدال ج 5 ص 300 ۔