hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 24508

.

كنز العمال

24508
Kanz al-Ummal
24508- "أيضا" عن العلاء بن بدر قال: "خرج علينا علي في يوم عيد فرأى ناسا يصلون فقال: يا أيها الناس قد شهدنا نبي الله صلى الله عليه وسلم في مثل هذا اليوم، فلم يكن أحد يصلي قبل العيد أو قبل النبي صلى الله عليه وسلم، فقال رجل يا أمير المؤمنين ألا أنهى الناس أن يصلوا قبل خروج الإمام؟ فقال: لا أريد أن أنهى عبدا إذا صلى، ولكن نحدثهم بما شهدنا من النبي صلى الله عليه وسلم". "ابن راهويه والبزار وزاهر في تحفة عيد الفطر".
24508 ۔۔۔ ” ایضا “ علاء بن بدر کہتے ہیں ایک مرتبہ عید کے موقع پر سیدنا حضرت عمر ابن خطاب (رض) ہمارے پاس تشریف لائے چنانچہ آپ (رض) نے کچھ لوگوں کو نماز پڑھتے دیکھا تو فرمایا : اے لوگو ! ہم نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ رہے ہیں چنانچہ عید سے قبل یا نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے قبل کوئی شخص نماز نہیں پڑھتا تھا ۔ ایک شخص بولا : اے امیر المؤمنین کیا میں لوگوں کو منع نہ کروں کہ امام کے نکلنے سے قبل نماز نہ پڑھو آپ (رض) نے فرمایا : میں نہیں چاہتا کہ جب کوئی شخص نماز پڑھ رہا ہو اور میں اسے نماز سے روک دوں لیکن نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ رہتے ہوئے جس چیز کا ہم نے مشاہدہ کیا ہے۔ وہ تمہیں بتادی ہے۔ (رواہ ابن راھویہ والبزار وزاھر فی تحفۃ عید الفطر)