hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 24613

.

كنز العمال

24613
Kanz al-Ummal
24613- عن ابن الحوتكية عن عمر بن الخطاب "أن أعرابيا جاء إلى النبي صلى الله عليه وسلم بأرنب يهديها إليه فقال: ما هذه؟ قال: هدية وكان رسول الله صلى الله عليه وسلم لا يأكل الهدية حتى يأمر صاحبها فيأكل منها من أجل الشاة المسمومة التي أهديت إليه بخيبر، فقال له النبي صلى الله عليه وسلم: كل منها قال: إني صائم قال: صوم ماذا؛ قال: ثلاث من كل شهر، قال: أحسنت فاجعلها البيض الغر الزهر ثلاث عشرة وأربع عشرة وخمس عشرة". "ابن أبي الدنيا وابن جرير وصححه، هب".
24613 ۔۔۔ ابن حوتی کہ سیدنا حضرت عمر ابن خطاب (رض) سے روایت نقل کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس ایک اعرابی آیا اور آپ کو بطور ہدیہ خرگوش پیش کیا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : یہ کیا ہے اس نے جواب دیا : یہ ھدیہ ہے چنانچہ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس وقت تک ہدیہ کی چیز تناول نہیں فرماتے تھے جب تک کہ آپ صاحب ہدیہ کو خودکھانے کا حکم نہ دے دیتے اور وہ کھا نہ لیتا چونکہ ایک مرتبہ خیبر میں آپ کو زہر آلود بکری ہدیہ میں پیش کی گئی تھی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تم بھی کھاؤ اس نے جواب دیا : مجھے روزہ ہے فرمایا : کیسا روزہ ہے ؟ جواب دیا : میں ہر مہینہ میں تین دن روزے رکھتا ہوں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : شاباش ان روزوں کو ایام بیض یعنی 13، 14، 15، تاریخوں میں رکھا کرو ۔ مرواہ ابن ابی الدنیا وابن جریر وصحح و شعب الایمان للبیہقی)