hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 24612

.

كنز العمال

24612
Kanz al-Ummal
24612- عن موسى بن طلحة أنه دفع إلى عمر بن الخطاب وهو يغدي الناس فمر به رجل من أسلم فقال له عمر: "هلم، قال: إني صائم قال: فأي شهر تصوم؟ قال: من كل شهر أوله وأوسطه، قال عمر: ادعوا لي عبد الله بن مسعود وأبي بن كعب فسمى رجالا من أصحاب النبي صلى الله عليه وسلم، فجاؤا فقال: هل تحفظون يوم جاء الرجل إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم بالأرنب في وادي كذا أو كذا؟ فقالوا: نعم، قال عمر: فحدثوا الرجل فأنشأوا يحدثون الرجل فقال: نزلنا مع رسول الله صلى الله عليه وسلم بوادي كذا يوم كذا، فأتاه راع بأرنب مشوية هدية، فقال الراعي: أما إني رأيت بها دما، فأمر القوم أن يأكلوا ولم يأكل فقال للراعي: اجلس فكل معهم فقال: إني صائم، فقال: كيف صومك؟ قال: أصوم من كل شهر ثلاثة أيام، قال: وأي ثلاث تصوم؟ قال: من أوسطه وآخره كما يكون، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: صم الثلاث البيض". "طس، وفيه سهل ابن عمار النيسابوري ضعيف"
24612 ۔۔۔ موسیٰ بن طلحہ کی روایت ہے کہ میں سیدنا حضرت عمر ابن خطاب (رض) کی خدمت میں حاضر ہوا آپ (رض) لوگوں کو صبح کا کھانا کھلا رہے تھے اتنے میں قبیلہ اسلم کا ایک شخص گزرا آپ (رض) نے اسے بھی کھانے کی دعوت دی اس نے جواب دیا : میں روزہ میں ہوں آپ (رض) نے فرمایا : تم کون سے مہینے کے روزے رکھتے ہو اس نے جواب دیا : ہر مہینہ کے شروع اور درمیان میں روزے رکھتا ہوں ۔ سیدنا حضرت عمر ابن خطاب (رض) نے فرمایا : حضرت عبداللہ ابن مسعود (رض) ، ابی بن کعب (رض) اور آپ (رض) نے بہت سارے صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین کے نام لیے میرے پاس بلا لاؤ چنانچہ یہ حضرات صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین آگئے تو آپ (رض) نے فرمایا : کیا تمہیں وہ دن یاد ہے جب ایک اعرابی رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس فلاں یا فلاں وادی میں خرگوش لے کر آیا تھا ان حضرات صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین نے کہا : جی ہاں سیدنا حضرت عمر ابن خطاب (رض) نے فرمایا : اس شخص کو حدیث سناؤ چنانچہ صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین نے اس آدمی کو حدیث سنانی شروع کی اور کہا : ہم حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ فلاں دن فلاں وادی میں اترے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس ایک چرواہا بھونا ہوا خرگوش بطور ہدیہ لے کر آیا چرواہا بولا میں اسے خون آلود دیکھ رہا ہوں آپ (رض) نے صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین کو حکم دیا انھوں نے خرگوش کھایا چرواہے نے نہ کھایا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس سے فرمایا : بیٹھو اور ان کے ساتھ تم بھی کھاؤ اس نے کہا : مجھے روزہ ہے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تمہارا کیسا روزہ ہے ؟ عرض کیا : میں ہر مہینہ میں تین دن روزہ رکھتا ہوں فرمایا : کون سے تین دن روزہ رکھتے ہو ؟ عرض کیا جیسے بی ہو مہینہ کے درمیان اور آخر میں روزہ رکھتا ہوں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ایام بیض کے تین روزے رکھا کرو ۔ (رواہ الطبرانی فی الاوسط) کلام : ۔۔۔ اس حدیث کی سند میں سہل بن عمارنیشاپوری ہے جسے محدثین نے ضعیف قرار دیا ہے۔