hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 25812

.

كنز العمال

25812
Kanz al-Ummal
25812- "إذا أرسلت كلابك المعلمة وذكرت اسم الله أما فكل مما أمسكن عليك، وإن قتلن إلا أن يأكل الكلب فإني أخاف أن يكون إنما أمسكه على نفسه، وإن خالطها كلاب من غيرها فلا تأكل فإنك لا تدري أيها قتل وإن رميت الصيد فوجدته بعد يوم أو يومين ليس به إلا أثر سهمك فكل، وإن وقع في الماء فلا تأكل"."ق عن عدي بن حاتم"
25812 ۔۔۔ جب تم شکار پر اپنے تربیت یافتہ کتے چھوڑو اور (چھوڑتے وقت ان پر) اللہ کا نام لے لو تو جو شکار کتے پکڑ کر لائیں وہ کھالو اگرچہ کتے شکار کو جان سے مار ہی کیوں نہ ڈالیں ہاں البتہ اگر کتے نے شکار میں سے کھالیا ہے تو مجھے خوف ہے کہ کتے نے شکار اپنے لیے پکڑا ہے (اس صورت میں شکار نہ کھاؤ) اگر تمہارے کتوں کے ساتھ اور کتے بھی مل گئے ہیں تب بھی شکار نہ کھاؤ چونکہ تمہیں معلوم نہیں کہ کس کتے نے شکار مارا ہے اگر تم نے شکار کو تیر مارا اور پھر شکار ایک یا دو دونوں کے بعد تمہارے ہاتھ لگے اور اس پر تمہارے تیر کے علاوہ کوئی نشان نہ ہو تم وہ شکار کھا سکتے ہو اگر شکار (تیر لگنے) کے بعد پانی میں جا پڑے اسے مت کھاؤ ۔ (رواہ البخاری ومسلم عن عدی بن حاتم)