25813- "إذا أرسلت كلبك فاذكر اسم الله، فإن أمسك عليك فأدركته حيا فاذبحه، وإن أدركته قد قتل ولم يأكل منه فكله، وإن وجدت مع كلبك كلبا غيره وقد قتل فلا تأكله فإنك لا تدري أيهما قتله، وإن رميت بسهمك فاذكر اسم الله تعالى فإن غاب عنك فلم تجد فيه إلا أثر سهمك فكل إن شئت، وإن وجدته غريقا في الماء فلا تأكل فإنك لا تدري الماء قتله أو سهمك"؟ "م ن عدي بن حاتم"
25813 ۔۔۔ جب تم اپنا کتا شکار پر چھوڑو تو اللہ تعالیٰ کا نام لے لو ، اگر کتے نے تمہارے پاس شکار پکڑ لایا ہے اور تم نے اسے زندہ پایا ہے تو اسے ذبح کرلو اگر تم نے شکار کو مردہ پایا دراں حالیکہ کتے نے اس میں سے کھایا نہیں تو اسے کھا سکتے ہو ۔ اگر تم اپنے کتے کے ساتھ دوسرے کا کتا بھی پاؤ دراں حالیکہ شکار مردہ ہوچکا ہے تو اسے مت کھاؤ چونکہ تمہیں معلوم نہیں کہ ان کتوں میں سے کس نے اسے قتل کیا ہے اور اگر تم شکار پر تیر مارو اور اللہ تعالیٰ کا نام لے لو اگر شکار تمہارا نظروں سے اوجھل ہوجائے اور پھر تمہارے ہاتھ لگے اور اس پر صرف تمہارے تیر کا اثر ہو تو چاہو اسے کھالو اگر شکار کو پانی میں ڈوبا ہوا پاؤتو مت کھاؤ چونکہ تمہیں معلوم نہیں ، آیا کہ پانی نے اسے قتل کیا ہے یا تمہارے تیر نے اسے قتل کیا ہے۔ (رواہ مسلم والنسائی عن عدی بن حاتم)