hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 26064

.

كنز العمال

26064
Kanz al-Ummal
26064- "ما من أمتي من أحد إلا وأنا أعرفه يوم القيامة. قالوا: وكيف تعرفهم يا رسول الله في كثرة الخلائق؟ قال: أرأيت لو دخلت صيرة فيها خيل دهم بهم وفيها فرس أغر محجل، أما كنت تعرفه منها؟ قال: بلى، قال: فإن أمتي يومئذ غر من السجود محجلون من الوضوء". "حم طب هب ص عن عبد الله بن بسر
26064 ۔۔۔ میری امت کا کوئی فرد ایسا نہیں ہوگا جسے میں قیامت کے دن پہچان نہ سکوں صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین نے عرض کیا : کثرت مخلوق میں آپ انھیں کیسے پہچانیں گے ؟ فرمایا : مجھے خبردو اگر تم ایسے اصطبل میں داخل ہوجاؤ جس میں سیاہ رنگ کے گھوڑے ہوں اور ان میں سفید پیشانیوں والے گھوڑے بھی ہوں کیا تم سفید پیشانیوں والے گھوڑے نہیں پہچان سکو گے ؟ عرض کیا : جی ہاں ، فرمایا : اس دن میری امت کی پیشانیاں سجدہ کی وجہ سے سفید (چمکدار) ہوں گی اور وضو کی وجہ سے ان کے ہاتھ پاؤں سفید ہوں گے ۔ (رواہ احمد بن حنبل والطبرانی والبیہقی فی شعب الایمان، سعید بن المنصور عن عبداللہ بن بسر)