26089- "ما من عبد يقول حين يتوضأ: بسم الله ثم يقول لكل عضو: أشهد أن لا إله إلا الله وحده لا شريك له وأشهد أن محمدا عبده ورسوله، ثم يقول حين يفرغ: اللهم اجعلني من التوابين واجعلني من المتطهرين، إلا فتحت له ثمانية أبواب الجنة يدخل من أيها شاء، فإن قام من فوره ذلك فصلى ركعتين يقرأ فيهما ويعلم ما يقول، انتقل من صلاته كيوم ولدته أمه، ثم يقال له: استأنف العمل". "المستغفري في الدعوات وقال: حسن غريب عن البراء".
26089 ۔۔۔ جو شخص بھی وضو کرتے وقت بسم اللہ پڑھتا ہے، پھر ہر عضو دھوتے وقت یہ کلمات پڑھتا ہے۔ ” اشھد ان لا الہ الا اللہ وحدہ لا شریک لہ ، واشھد ان محمدا عبدہ ورسولہ “۔ پھر فارغ ہوئے کے بعد یہ دعا پڑھتا ہے : ” اللھم اجعلنی من التوابین واجعلنی من المتطھرین “۔ اس کے لیے جنت کے آٹھ دروزے کھول دیئے جاتے ہیں جس دروازے سے چاہے جتن میں داخل ہوجائے اگر اس نے فورا ہی دو رکعتیں پڑھ لیں اس میں سمجھ کر قرات کی وہ اپنی نماز سے ایسا پاک ہو کر نکلتا ہے جیسا کہ اس کی ماں نے اسے جنم دیا تھا پھر اسے کہا جاتا ہے از سر نو عمل میں مصروف ہوجاؤ ۔ (رواہ المستغفری فی الدعوات وقال حسن غریب عن البراء)