hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 26380

.

كنز العمال

26380
Kanz al-Ummal
26380- "إنهما ليعذبان وما يعذبان في كبير، أما أحدهما فكان لا يتنزه من البول، وأما الآخر فكان يمشي بالنميمة". "ش خ م د ت ن هـ عن ابن عباس قال: مر النبي صلى الله عليه وسلم بقبرين قال: "فذكره"، وفي آخر: "فأخذ جريدة رطبة فشقها نصفين فغرز في كل قبر واحدة، وقال: لعله يخفف عنهما ما لم ييبسا"؛ هـ حم طب عن أبي أمامة؛ طب عن يعلى بن مرة طس عن عائشة". مر برقم [26380] .
26380 ۔۔۔ ان دونوں کو عذاب دیا جا رہا ہے انھیں کسی کبیرہ گناہ میں عذاب نہیں دیا جا رہا سو ان میں سے ایک پیشاب سے نہیں بچتا تھا۔ رہی ۔ بات دوسرے کی سو وہ چغلخور تھا۔ (رواہ ابن ابی شیبۃ والبخاری ومسلم وابو داؤد والترمذی والنسائی وابن ماجہ عن ابن عباس (رض)) ابن عباس (رض) کہتے ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) دو قبروں کے پاس سے گزرے یہ حدیث ارشاد فرمائی ایک دوسری روایت میں ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک ہری شاخ لی اور اسے دو حصوں میں توڑ کر ہر قبر پر ایک ایک حصہ شاخ کا گاڑ دیا اور فرمایا جب تک یہ شاخیں خشک نہیں ہونے پاتی شاید ان سے عذاب میں تخفیف کی جائے۔ (رواہ ابن واحمد بن حنبل والطبرانی عن ابی امامۃ والطبرانی عن یعلی بن مرۃ والطبرانی فی الا وسط عن عائشہ (رض))