hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 26796

.

كنز العمال

26796
Kanz al-Ummal
26796- "عن حمران قال توضأ عثمان بن عفان يوما وضوءا حسنا ثم قال: رأيت رسول الله صلى الله عليه وسلم توضأ فأحسن الوضوء ثم قال: "من توضأ هكذا ثم خرج إلى المسجد لا ينهزه إلا الصلاة غفر له ما خلا من ذنبه". "م وأبو عوانة".
26796 ۔۔۔ حمران روایت نقل کرتے ہیں کہ ایک دن سیدنا حضرت عثمان ذوالنورین (رض) نے اچھی طرح سے وضو کیا اور پھر فرمایا : میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو وضو کرتے دیکھا آپ نے اچھی طرح سے وضو کیا اور پھر فرمایا : جس شخص نے اس طرح وضو کیا پھر وہ مسجد کی طرف چل پڑا اور صرف نماز کے لیے اپنی جگہ سے چلا اس کے (کبیرہ) گناہوں کے علاوہ سب گناہ بخش دیئے جائیں گے ۔ (رواہ مسلم وابو عوانۃ)