hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 26871

.

كنز العمال

26871
Kanz al-Ummal
26871 عن أبن دارة قال : رأيت عثمان دعا بوضوء فتمضمض ثلاثا وأستنشق ثلاثا وغسل وجهه ثلاثا وذراعيه ثلاثا ومسح برأسه ثلاثا وغسل قدميه ثلاثا ثلاثا ثم قال : من أحب أن ينظر إلى وضوء رسول الله صلى الله عليه وسلم فهذا وضوء رسول الله صلى الله عليه وسلم. (حم قط ص).
26871 ۔۔۔ ابن دارہ کی روایت ہے کہ میں نے حضرت عثمان کو دیکھا آپ (رض) نے وضو کے لیے پانی منگوایا تین بار کلی کی ، تین بار ناک میں پانی ڈالا ، تین بار چہرہ دھویا ، تین بار بازو دھوئے ، تین بار سر پر مسح کیا اور تین تین بار پاؤں دھوئے پھر فرمایا : جو شخص نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا وضو دیکھنا چاہے وہ میرا یہ وضو دیکھ لے یہی نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا وضو تھا ۔ (رواہ احمد بن حنبل والدارقطنی و سعید بن المنصور)