26872 عن حمران قال : كنت عند عثمان فدعا بوضوء فتوضأ فلما فرغ قال ، توضأ رسول الله صلى الله عليه وسلم كما توضأت ثم تبسم فقال : أتدرون مم ضحكت ؟ قلنا الله ورسوله أعلم قال : إن العبد المسلم إذا توضأ فأتم
وضوءه ثم دخل في صلاته فأتم صلاته خرج من الذنوب كما خرج من بطن أمه.
(الحارث وأبو نعيم في المعرفة وهو صحيح).
26872 ۔۔۔ حمران کی روایت ہے کہ میں سیدنا حضرت عثمان ذوالنورین (رض) کے پاس تھا آپ (رض) نے وضو کے لیے پانی مانگا ، جب آپ (رض) وضو سے فارغ ہوئے فرمایا : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اسی طرح وضو کیا ہے جس طرح میں نے کیا ہے۔ پھر آپ مسکرائے اور فرمایا : کیا تم جانتے ہو میں کیوں ہنسا ہوں ؟ ہم نے عرض کیا اللہ اور اس کا رسول بہتر جانتا ہے فرمایا : بندہ مسلمان جب اہتمام کے ساتھ وضو کرتا ہے پھر نماز میں داخل ہوجاتا ہے اور اہتمام کے ساتھ نماز پڑھتا ہے وہ گناہوں سے اس طرح پاک ہوجاتا ہے جس طرح اپنی ماں کے پیٹ سے نکلا تھا ۔ (رواہ الحارث وابو نعیم فی المعرفۃ وھو صحیح)