hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 26883

.

كنز العمال

26883
Kanz al-Ummal
26883 عن أبي علقمة عن عثمان بن عفان أنه دعا يوما بوضوء ، ثم دعا ناسا من أصحاب رسول الله صلى الله عليه وسلم فأفرغ بيده اليمنى على يده اليسرى وغسلها ثلاثا ، ثم مضمض ثلاثا ، وأستنشق ثلاثا ، ثم غسل وجهه ثلاثا ، ثم غسل يديه ثلاثا ثلاثا إلى المرفقين ، ثم مسح برأسه ، ثم غسل رجليه فأنقاهما ، ثم قال : رأيت رسول الله صلى الله عليه وسلم يتوضأ مثل هذا الوضوء الذي رأيتموني توضأته ، ثم قال : من توضأ فأحسن الوضوء ، ثم صلى ركعتين كان من ذنوبه كيوم ولدته أمه ، ثم قال : أكذلك يا فلان ؟ قال : نعم ، ثم قال : أكذلك يا فلان ؟ قال : نعم حتى أستشهد ناسا من أصحاب رسول الله صلى الله عليه وسلم ، ثم قال : الحمد لله الذي وافقتموني على هذا. (قط).
26883 ۔۔۔ ابو علقمہ کی روایت ہے کہ سیدنا حضرت عثمان ذوالنورین (رض) نے ایک دن وضو کے لیے پانی منگوایا پھر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین کی ایک جماعت کو بلایا آپ (رض) نے دائیں ہاتھ سے بائیں ہاتھ پر پانی ڈالا اور اسے تین بار دھویا ، پھر تین بار کلی کی ، تین بار ناک میں پانی ڈالا ، تین بار چہرہ دھویا پھر تین تین بار کہنیوں تک ہاتھ دھوئے ، پھر سر پر مسح کیا ، پھر پاؤں دھوئے اور اچھی طرح سے صاف کردیئے ، پھر فرمایا : میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اسی طرح وضو کرتے دیکھا ہے جو وضو تم نے مجھے کرتے دیکھا ہے پھر فرمایا : جس شخص نے اچھی طرح وضو کیا پھر دو رکعتیں پڑھیں وہ گناہوں سے اس طرح پاک ہوجائے گا جس طرح اس کی ماں نے اسے جنم دیا تھا پھر کہا : اے فلاں ! کیا وضو اس طرح ہے ؟ اس نے جواب دیا : جی ہاں ! حتی کہ عثمان (رض) نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین کو اس پر گواہ بنایا پھر فرمایا : تمام تعریفیں اللہ تعالیٰ کے لیے ہیں جس نے تمہیں میری موافقت کی توفیق دی ۔ (رواہ الدارقطنی)