hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 26884

.

كنز العمال

26884
Kanz al-Ummal
26884 عن شقيق بن سلمة قال : رأيت عثمان بن عفان توضأ فغسل كفيه ، فمضمض وأستنشق ثلاثا ، وغسل وجهه ثلاثا ، وغسل ذراعيه ثلاثا ، ومسح رأسه وأذنيه ظاهرهما وباطنهما ، وخلل لحيته ثلاثا ،وغسل قدميه ثلاثا ، وخلل أصابع قدميه ثلاثا ، ثم قال : رأيت رسول الله صلى الله عليه وسلم فعل كما فعلت. (قط).
26884 ۔۔۔ شقیق بن سلمہ کی روایت ہے کہ میں نے سیدنا حضرت عثمان ذوالنورین (رض) کو وضو کرتے دیکھا آپ نے ہاتھ دھوئے ، تین بار کلی کی ، تین بار ناک میں پانی ڈالا ، تین بار چہرہ دھویا ، تین بار بازؤ دھوئے ، سر کا مسح کیا اندر اور باہر سے کانوں کا مسح کیا ، تین بار داڑھی کا خلال کیا ، تین بار پاؤں دھوئے ، تین بار پاؤں کی انگلیوں کا خلال کیا پھر فرمایا : میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہی کرتے دیکھا ہے جو میں نے کیا ہے۔ (رواہ الدارقطنی)