hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 26888

.

كنز العمال

26888
Kanz al-Ummal
26888 عن أبن البيلماني عن أبيه أنه شهد عثمان يتوضأ على المقاعد فسلم عليه رجل فلم يرد عليه ، حتى إذا فرغ رد عليه وجعل يعتذر إليه ، ثم قال : رأيت رسول الله صلى الله عليه وسلم يتوضأ فسلم عليه رجل فلم يرد عليه. (البغوي فيه ، ص).
26888 ۔۔۔ ابن سلیمانی اپنے والد سے روایت نقل کرتے ہیں کہ سیدنا حضرت عثمان ذوالنورین (رض) نے مقام مقاعد میں وضو کیا ، ایک شخص نے آپ (رض) کو سلام کیا ، آپ نے اسے سلام کا جواب نہ دیا حتی کہ جب وضو سے فارغ ہوئے سلام کا جواب دیا اور اس سے معذرت کرلی پھر فرمایا : میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو وضو کرتے دیکھا آپ کو ایک شخص نے سلام کیا آپ نے اسے سلام کیا آپ نے اسے سلام کا جواب نہیں دیا ۔ (رواہ البغوی فی مسند عثمان و سعید بن المنصور)