hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 26887

.

كنز العمال

26887
Kanz al-Ummal
26887 عن محمد بن عبد الرحمن البيلماني عن أبيه قال : رأيت عثمان بن عفان بالمقاعد فمر به رجل فسلم عليه ، فلم يرد عليه ، فلم فرغ من وضوئه ، قال : إنه لم يمنعني أن ارد عليك إلا أني سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول : من توضأ فغسل يديه ، ثم تمضمض ثلاثا ، وأستنشق ثلاثا ، وغسل وجهه ثلاثا ، وغسل يديه إلى المرفقين ثلاثا ، ومسح برأسه ، وغسل رجليه ثم لم يتكلم حتى يقول : أشهد أن لا إله إلا الله وحده لا شريك له وأن محمدا عبده ورسوله غفر له ما بين الوضوءين. (البغوي في مسند عثمان).
26887 ۔۔۔ محمد بن عبدالرحمن بیلمانی اپنے والد سے روایت نقل کرتے ہیں کہ میں نے مقاعد میں سیدنا حضرت عثمان ذوالنورین (رض) کو دیکھا ، آپ کے پاس سے ایک شخص گزرا اس نے سلام کیا عثمان (رض) نے اسے سلام کا جواب نہ دیا جب آپ (رض) وضو سے فارغ ہوئے فرمایا : مجھے تمہارے سلام کا جواب دینے سے صرف اس چیز نے روکا ہے کہ میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ارشاد فرماتے سنا ہے کہ جس شخص نے وضو کیا ہاتھ دھوئے ۔ پھر تین بار کلی کی تین بار ناک میں پانی ڈالا ، تین بار چہرہ دھویا ، کہنیوں تک تین بار ہاتھ دھوئے ، سر پر مسح کیا ، پاؤں دھوئے اور پھر کوئی کلام نہیں کیا حتی کہ یہ کلمہ پڑھا ۔ ” اشھد ان لا الہ الا اللہ وحدہ لا شریک لہ وان محمدا عبدہ ورسولہ “۔ تو اس کے دو وضوؤں کے درمیان ہونے والے گناہ معاف ہوجائیں گے ۔ (رواہ البغوی فی مسند عثمان)