hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 27071

.

كنز العمال

27071
Kanz al-Ummal
27071- "مسند المقداد بن الأسود" "أن عليا أمره أن يسأل النبي صلى الله عليه وسلم عن الرجل إذا دنا إلى امرأته فخرج منه المذي فماذا عليه فإن عندي ابنته وأنا استحيي أن أسأله؟ فسألت رسول الله صلى الله عليه وسلم عن ذلك فقال: "إذا وجد أحدكم ذلك فلينضح فرجه وليتوضأ وضوءه للصلاة". "عب".
27071 ۔۔۔ ” مسند مقداد بن اسود “ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) نے حضرت مقداد (رض) کو حکم دیا کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے پوچھیں کہ ایک شخص ہے وہ جب اپنی بیوی کے قریب ہوتا ہے اسے مذی آجاتی ہے یہ کیا کرے ؟ چونکہ میرے نکاح میں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بیٹی ہے میں آپ سے سوال کرتے ہوئے شرماتا ہوں ۔ مقداد (رض) کہتے ہیں میں نے اس بارے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سوال کیا نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جب تم میں سے کوئی شخص یہ حالت پائے وہ شرمگاہ دھو لے اور نماز والا وضو کرے۔ (رواہ عبدالرزاق)