27209- عن عبد الرحمن بن الأسود "عن رجل من أصحاب محمد صلى الله عليه وسلم أن رجلا قال: علمكم صاحبكم كل شيء حتى يوشك أن يعلمكم كيف تأتون الغائط والبول، قال: وذلك قد أمرنا أن لا نستقبل القبلة لغائط ولا بول وأن نستنجي بثلاثة أحجار؛ وأمرنا أن لا نستنجي بروث ولا رجيع ولا يستنجي أحدنا بيمينه". "عب".
27209 ۔۔۔ عبدالرحمن بن اسود ایک صحابی سے حدیث روایت کرتے ہیں کہ ایک شخص نے صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین سے کہا تمہارا صاحب تمہیں ہر چیز کی تعلیم دیتا ہے عنقریب وہ تمہیں اس کی بھی تعلیم دے گا کہ تم پاخانے اور پیشاب کے لیے کیسے جاؤ صحابی نے کہا : ہمیں تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حکم دیا ہے کہ ہم پیشاب اور پاخانہ کرتے وقت قبلہ کی طرف منہ نہ کریں اور یہ کہ ہم تین پتھروں سے استنجاء کریں آپ نے ہمیں حکم دیا کہ ہم گوبر اور لید سے استنجاء کریں اور یہ کہ ہم دائیں ہاتھ سے استنجا نہ کریں۔ (رواہ عبدالرزاق)