hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 27324

.

كنز العمال

27324
Kanz al-Ummal
27324- عن زيد بن خالد الجهني قال: "سألت عثمان بن عفان قلت: أرأيت إذا جامع الرجل امرأته ولم يمن؟ فقال عثمان: يتوضأ كما يتوضأ للصلاة ويغسل ذكره، وقال عثمان: سمعته من رسول الله صلى الله عليه وسلم فسألت عن ذلك علي بن أبي طالب والزبير بن العوام وطلحة بن عبيد الله وأبي بن كعب فأمروني بذلك". "حم، ش، ح، م وأبو العباس السراج في كتابه وابن خزيمة والطحاوي، حب".
27324 ۔۔۔ زید بن خالد جہنی کی روایت ہے کہ میں نے سیدنا حضرت عثمان ذوالنورین (رض) سے سوال کیا میں نے کہا : مجھے بتائیں ایک شخص اپنی بیوی سے جماع کرتا ہے اور اسے منی نہیں آتی (یعنی انزال نہیں ہوتا) سیدنا حضرت عثمان ذوالنورین (رض) نے فرمایا : یہ شخص وضو کرے جیسا کہ نماز کے لیے وضو کیا جاتا ہے اور آلہ تناسل دھو لے عثمان (رض) نے فرمایا میں نے یہ بات نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنی ہے میں نے یہی مسئلہ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) طالب زبیر بن عوام طلحہ بن عبیداللہ اور ابی بن کعب (رض) سے پوچھا : انھوں نے مجھے اسی (یعنی وضو) کا حکم دیا۔ (رواہ احمد بن حنبل وابن ابی شیبۃ والبخاری ومسلم وابو العباس السراج فی کتابہ وابن خزیمۃ والطحاوی وابن حیان)