hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 27335

.

كنز العمال

27335
Kanz al-Ummal
27335- عن عبد العزيز بن رفيع عن أبي سلمة بن عبد الرحمن عن عبد الرحمن ومجاهد وعطاء قالوا:" دخلت أم سليم على رسول الله صلى الله عليه وسلم فقالت: يا رسول الله ترى في منامها كما يرى الرجل أفيجب عليها الغسل؟ قال: "هل تجد شهوة؟ " قالت: لعله قال: "وهل تجد بللا؟ " قالت: لعله قال: "فلتغتسل"، فلقيها نسوة فقلن لها يا أم سليم فضحتنا عند رسول الله صلى الله عليه وسلم؟ قالت: ما كنت أنتهي حتى أعلم أفي حلال أنا أم في حرام". "ص".
27335 ۔۔۔ عبدالغریز بن رفیع ، ابو سلمہ بن عبدالرحمن ، عبدالرحمن و مجاہد وعطا کہتے ہیں : حضرت ام سلیم (رض) نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئیں عرض کیا : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) عورت خواب میں وہ کچھ دیکھتی ہے جو مرد دیکھتا ہے کیا عورت پر غسل واجب ہے ؟ آپ نے فرمایا : کیا عورت شہوت پاتی ہے عرض کیا : ہوسکتا ہے پاتی ہو فرمایا کیا تری (منی کا اثر) پاتی ہے ؟ عرض کیا : ممکن ہے پاتی ہو فرمایا : پھر غسل کرے گی ام سلیم (رض) سے عورتیں ملیں اور کہا اے اسم سلیم (رض) تو نے ہمیں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پاس رسوا کردیا ۔ ام سلیم (رض) نے فرمایا میں اس وقت تک نہیں رک سکتی جب تک مجھے معلوم نہ ہوجائے آیا کہ میں حلال میں ہوں یا حرام میں (رواہ سعید بن المنصور)