hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 27459

.

كنز العمال

27459
Kanz al-Ummal
27459- عن مسور عن أبيه "دخل ابن عباس على ميمونة فقالت: أي بني ما لي أراك شعثا رأسك؟ قال: إن أم عمار مرجلتي حائض؛ قالت: أي بني وأين الحيضة من اليد، كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يضع رأسه في حجر إحدانا وهي مضطجعة حائضا قد علم ذلك، فيتكئ عليها فيتلو القرآن وهو متكئ عليها، ويدخل عليها قاعدة وهي حائض فيتكئ في حجرها فيتلو القرآن وتقوم وهي حائض فتبسط الخمرة في مصلاه فيصلي عليها وأين الحيضة من اليد". "عب، ش، ص".
27459 ۔۔۔ مسور اپنے والد سے روایت نقل کرتے ہیں کہ ابن عباس (رض) حضرت میمونہ (رض) کے پاس گئے میمونہ (رض) نے کہا نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اے میرے بیٹے ! کیا وجہ ہے میں تمہارا سر بکھرا بکھرا دیکھ رہی ہوں ؟ ابن عباس (رض) نے جواب دیا : عمار مجھے کنگھی کرتی ہے اور اب وہ حالت حیض میں ہے میمونہ (رض) نے کہا : اے بیٹے ! حیض کس کے قابو میں ہے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہم میں سے کسی عورت کی گود میں سر رکھتے حالانکہ وہ لپیٹی ہوتی اور حالت حیض میں ہوتی آپ کو بھی اس کا علم ہوتا نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس کی گود کا تکیہ بنا لیتے اور قرآن مجید کی تلاوت کرتے پھر وہ اٹھتی حالانکہ وہ حائضۃ ہوتی اور چٹائی بچھاتی آپ اس پر نماز پڑھتے گویا حیض کس کے ہاتھ میں ہے (رواہ عبدالرازق وابن ابی شیبۃ و سعید بن المنصور)