hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 27591

.

كنز العمال

27591
Kanz al-Ummal
27591- عن نافع وعبد الله بن دينار "أن عبد الله بن عمر قدم الكوفة على سعد بن أبي وقاص وهو أميرها فرآه عبد الله بن عمر يمسح على الخفين فأنكر ذلك عليه فقال له سعد: سل أباك إذا قدمت عليه فقدم عبد الله، فنسي أن يسأل عمر عن ذلك حتى قدم سعد فقال: أسألت أباك؟ فقال: لا فسأله عبد الله فقال له عمر: إذا أدخلت رجليك في الخفين وهما طاهرتان فامسح عليهما، قال عبد الله: وإن جاء أحدنا من الغائط؟ قال عمر: نعم وإن جاء أحدكم من الغائط". "مالك حم".
27591 ۔۔۔ نافع و عبداللہ بن دینار کی روایت ہے کہ حضرت عبداللہ بن عمر (رض) کوفہ میں حضرت سعد ابی وقاص (رض) کے پاس آئے ابن عمر (رض) نے حضرت سعد (رض) کو موزوں پر مسح کرتے ہوئے دیکھا اور اس کا انکار کیا : حضرت سعد (رض) نے فرمایا : اپنے والد سے پوچھ لو جب ان کے پاس واپس جاؤ چنانچہ حضرت عبداللہ بن عمرو (رض) جب سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) کے پاس گئے پوچھنا بھول گئے کچھ عرصہ بعد حضرت سعد (رض) تشریف لائے اور حضرت عبداللہ بن عمرو (رض) سے کہا : کیا تم نے اپنے والد سے پوچھا ہے : جواب دیا نہیں دیا ۔ پھر حضرت عبداللہ بن عمرو (رض) نے سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) سے پوچھا : آپ نے فرمایا : جب تم پاؤں موزوں میں داخل کرو بشرطیکہ پاؤں پاک ہوں تو موزوں پر مسح کرلو ۔ عبداللہ (رض) نے کہا : اگر کوئی پاخانے سے فارغ ہو کر آئے وہ بھی مسح کرے ؟ سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) نے فرمایا : اگرچہ کوئی پاخانے سے فارغ ہو کر آئے وہ بھی مسح کرے (رواہ مالک واحمد بن حنبل)