27592- عن ابن عمر قال: "رأيت سعد بن أبي وقاص يمسح على خفيه بالعراجين توضأ فأنكرت ذلك عليه، فلما اجتمعا عند عمر بن الخطاب قال لي: سل أباك عما أنكرت علي من مسح الخفين، فذكرت ذلك له فقال: نعم إذا حدثك سعد بشيء عن رسول الله صلى الله عليه وسلم فلا تسأل عنه غيره". "حم، ع".
27592 ۔۔۔ سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) فرماتے ہیں : میں نے حضرت سعد بن ابی وقاص (رض) کو عراجین میں موزوں پر مسح کرتے دیکھا میں اس کا انکار کیا چنانچہ جب ہم دونوں حضرت عمر بن خطاب (رض) کے پاس اکٹھے ہوئے حضرت سعد (رض) نے کہا : اپنے والد سے اس مسئلہ کے متعلق پوچھ لو جس کا تم نے مجھ پر انکار کیا تھا میں نے سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) سے اس کا تذکرہ کیا آپ (رض) نے فرمایا : جی ہاں جب تمہیں سعد (رض) نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی حدیث ہے سنائیں تو پھر اس کے متعلق کسی اور سے سوال مت کرو (رواہ احمد بن حنبل وابو یعلی)