27604- عن ابن عمر قال: "اختلفت أنا وسعد في المسح على الخفين فذكر سعد ذلك لعمر فقال عمر لسعد: أنت أفقه، وقال لي: أتنكر المسح على الخفين؟ فقلت: يا أمير المؤمنين إنه يقول بعد الحدث، فقال عمر: إلا بعد الحدث إلا بعد الحدث إلا بعد الخراءة". "ص".
27604 ۔۔۔ سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) کی روایت ہے کہ موزوں پر مسح کرنے کے متعلق میرا اور سعد (رض) کا اختلاف ہوگیا سعد (رض) نے حضرت سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) سے اس کا تذکرہ کیا سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) نے حضرت سعد (رض) سے فرمایا : تم بڑے فقیہ ہو اور مجھ سے فرمایا : کیا تم موزوں پر مسح کرنے کا انکارا کرتے ہو ؟ میں نے عرض کیا اے امیر المؤمنین ! سعد (رض) تو حدث کے بعد بھی مسح کرنے کی بات کرنے کی بات کرتے ہیں سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) نے فرمایا : ہاں حدث کے بعد ہاں حدث کے بعد ہاں پاخانہ کرنے کے بعد بھی مسح کرسکتا ہے (رواہ سعید بن المنصور) ۔ فائدہ :۔۔۔ یہ انکار ضد وہٹ دھرمی پر مجمول نہیں ہے بلکہ مراد یہ ہے کہ حضرت ابن عمر (رض) کو موزوں پر مسح کرنے کی ایک صورت پر اختلاف تھا جیسا کہ اس حدیث سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ آیا بول وبراز کے بعد بھی مسح کرنا جائز ہے یا نہیں جب تحقیق ہوگئی فورا اپنی رائے تبدیل کردی کہ حق حضرت سعد بن ابی وقاص (رض) کے ساتھ ہے (ازمترجم)