hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 27605

.

كنز العمال

27605
Kanz al-Ummal
27605- عن ابن عمر قال: "توضأ سعد بن مالك فأحسن الوضوء ثم خرج ليهريق الماء، ثم توضأ ومسح على خفيه فقلت: كان ينبغي لك أن تخلعهما فقال: إنهما طاهرتان وسأسأل عن ذلك عمر، فسأله فقال: أحسنت وأجملت". "ص".
27605 ۔۔۔ ابن عمر (رض) کہتے ہیں کہ حضرت سعد بن مالک (رض) نے وضو کیا اور اچھی طرح وضو کیا پھر پیشاب کرنے کے لیے باہر نکل گئے پھر وضو کیا اور موزوں پر مسح کیا میں نے کہا : تمہارے لیے مناسب یہ تھا کہ تم موزوں اتارتے اور پاؤں دھوتے ۔ سعد بن مالک (رض) نے کہا دونوں پاؤں پاک ہیں اور اس کو ابھی عمر (رض) سے پوچھتا ہوں سعد (رض) نے سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) سے پوچھا سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) نے فرمایا : تم نے اچھا کیا اور خوبصورت کام کیا :(رواہ سعید بن المنصور) ۔ فائدہ :۔۔۔ حدیث کے پہلے حصہ کا مطلب یہ ہے کہ حضرت سعد (رض) نے پہلے پورا وضو کیا اور موزے پہن لیے پھر بعد میں پیشاب کیا وضو کیا اور موزوں پر مسح کرلیا ۔ اس سے بھی صاف واضح ہوتا ہے کہ سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) کا اختلاف مخصوص صورت میں تھا آیا کہ بول وبراز کے بعد بھی موزوں پر مسح کیا جاسکتا ہے یا کہ نہیں ۔