hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 27606

.

كنز العمال

27606
Kanz al-Ummal
27606- "مسند عمر" حدثنا خالد بن عبد الله عن مغيرة عن إبراهيم أن عمر وابن مسعود وسعد بن مالك أو ابن عمر شك خالد في أحدهما وجرير بن عبد الله البجلي يمسحون على الخفين قال إبراهيم: "أعجب ذلك إلي أن جريرا كان يمسح وكان إسلامه بعد نزول المائدة ثنا هشيم ثنا عبيدة عن إبراهيم قال: مسح على الخفين ثمانية من أصحاب رسول الله صلى الله عليه وسلم: عمر وسعد وابن مسعود وأبو مسعود الأنصاري وحذيفة بن اليمان والمغيرة بن شعبة والبراء بن عازب وجرير بن عبد الله".
27606 ۔۔۔ ” مسند عمر “ خالد بن عبداللہ مغیرہ ابراہیم کی سند سے مروی ہے کہ سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) ابن مسعود سعد بن مالک یا ابن عمر (خالد کو سعد (رض) اور ابن عمر کی تعیین میں شک ہوا) جریر بن عبداللہ بجلی موزوں پر مسح کرتے تھے ابراہیم کہتے ہیں میرے لیے یہ بات تعجب خیز رہی کہ جریر (رض) نے سورت مائدہ کے نزول کے بعد اسلام قبول کیا ہے اور وہ بھی موزوں پر مسح کرتے تھے ھشیم عبیدہ کی سند سے حدیث مروی ہے کہ ابراہیم کہتے ہیں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے آٹھ صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین موزوں پر مسح کرتے تھے وہ یہ ہیں سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) ، حضرت سعد ، حضرت عبداللہ بن مسعود ، ابو مسعود انصاری حضرت حذیفہ بن یمان ، حضرت مغیرہ بن شعبہ ، حضرت براء بن عازب اور حضرت جریر بن عبداللہ (رض) ۔