27763- عن عائشة قالت: استفتت امرأة رسول الله صلى الله عليه وسلم عن المرأة تحتلم؟ فقلت لها، فضحت النساء أو ترى المرأة ذلك؟ فالتفت رسول الله صلى الله عليه وسلم فقال: "فمن أين يكون الشبه تربت يمينك"؟ وأمر النبي صلى الله عليه وسلم بالغسل إذا أنزلت المرأة". "عب".
27763 ۔۔۔ حضرت عائشۃ صدیقہ (رض) روایت کی ہے کہ ایک عورت نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے مسئلہ پوچھا کہ جس عورت کو احتلام ہوجائے وہ کیا کرے ؟ میں نے اس عورت سے کہا : تو نے عورتوں کو رسوا کردیا کیا عورت کو بھی احتلام ہوسکتا ہے ؟ اتنے میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے میری طرف متوجہ ہو کر فرمایا : تیری ہاتھ خاک آلود ہوں پھر بچے کی مشابہت کیونکر ہوتی ہے ؟ جب عورت کو انزال ہوجائے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اسے غسل کرنے کا حکم دیا ہے (رواہ عبدالرزاق)