28193- "علام تعذبن أولادكن إنما تكفي إحداكن أن تأخذ قسطا هنديا فتحكه بالماء سبع مرات ثم توجره إياه". "حم، ك" عن جابر قال دخل رسول الله صلى الله عليه وسلم على أم سلمة وعندها صبي ينبعث منخراه دما قال ما لهذا؟ قالوا به العذرة قال - فذكره.
28193 ۔۔۔ کس وجہ سے اپنے بچوں کو تکلیف دیتی ہو ؟ تم میں سے ہر کسی کو کافی ہے کہ قسط ہندی لے پھر اس کو پانی میں سات بار رگڑے پھر بچہ کے حلق میں پہنچائے (مسند احمد ، مستدرک حاکم عن جابر (رض)) اس روایت کی تفصیل یہ ہے کہ حضرت جابر (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ام سلمہ (رض) کے پاس تشریف لائے ان کے پاس ایک بچہ تھا جس کی ناک کے دونوں نتھنوں سے خون ابل رہا تھا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ اس کو کیا ہوا گھر والوں نے کہا کہ اس کو گلے کی تکلیف ہے آپ فرمانے لگے (آگے اوپر والا ارشاد ذکر کیا)