hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 28537

.

كنز العمال

28537
Kanz al-Ummal
28537- عن عائشة قالت: كنت أعوذ رسول الله صلى الله عليه وسلم أذهب البأس رب الناس بيدك الشفاء لا شافي إلا أنت يا شافي شفاء لا يغادر سقما قالت: فذهبت أعوذه في مرضه الذي مات فيه فقال: ارفعي يدك فإنما كان ينفعني في المدة. ابن النجار.
28537 ۔۔۔ حضرت عائشہ صدیقہ (رض) سے روایت ہے کہتی ہیں کہ میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو تعویذ کرتی تھی (اور یہ پڑھتی تھی) ” اذھب الباس رب الناس بیدک الشفاء لا شافی الا انت یا شافی شفاء لا یغادر سقما “۔ فرماتی ہیں پس میں آپ کے اس مرض میں جس میں آپ فوت ہوئے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ تعویذ کرتی رہی آپ نے ارشاد فرمایا اپنا ہاتھ اٹھالے پس بات یہ ہے کہ یہ مجھے ایک مدت تک نافع تھا ۔ (رواہ ابن النجار)