hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 28627

.

كنز العمال

28627
Kanz al-Ummal
28627- عن أبي هريرة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: لا عدوى ولا صفر ولا طيرة ولا هامة فقال الأعرابي: يا رسول الله فما بال الإبل تكون في الرمل كأنها الظباء فيجيء البعير الأجرب فيدخل فيها فيجربها كلها؟ قال: فمن أعدي الأول. "خ، م، د" وابن جرير.
28627 ۔۔۔ حضرت سیدنا ابوہریرہ (رض) سے مروی ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ نہ بیماری کا اڑ کر لگنا ہے اور نہ صفر ہے اور نہ بدشگونی ہے اور نہ کسی مقتول کی پرندہ کے قالب میں انتقام کے لیے بھٹکنے والی روح ہے پس ایک اعرابی نے کہا اے اللہ کے رسول ! پس کیا شان ہے اونٹوں کی کہ ہوتے ہیں بیابان میں ایسے جیسے کہ ہرن پھر ایک خارش زدہ اونٹ آتا ہے اور ان میں داخل ہوتا ہے پس ان سب کو خارشی کردیتا ہے ارشاد فرمایا بھلا اول کو کس نے یہ مرض لگایا ۔ (بخاری مسلم ، ابو داؤد ، ابن جریر)