hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 28628

.

كنز العمال

28628
Kanz al-Ummal
28628- عن ابن شهاب أن أبا سلمة حدثه أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: " لا عدوى" ويحدث أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: "لا يورد ممرض على مصح" فقال أبو سلمة كان أبو هريرة يحدثهما كليهما عن رسول الله صلى الله عليه وسلم ثم صمت بعد ذلك عن قوله لا عدوى وأقام على قوله لا يورد ممرض على مصح. ابن جرير.
28628 ۔۔۔ ابن شہاب سے مروی ہے کہ بیشک ابو سلمہ نے انھیں بیان کیا کہ تحقیق رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا لاعدوی (مرض سے مرض پیدا ہونا کچھ نہیں) اور وہ (ابوسلم (رض)) بیان کرتے ہیں بیشک رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ بیمار موشیوں والا (اپنے مویشیوں کو) تندرست مویشیوں والے کے پاس نہ لائے اور ابو سلمہ نے (ابن شہاب کو) کہا کہ حضرت ابوہریرہ (رض) یہ دونوں باتیں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے روایت کرکے بیان کرتے تھے پھر اس کے بعد اپنے قول لا عدوی کی روایت سے خاموش ہوگئے اور قائم رہے اپنے قول لا یورد ممرض علی مصح پر ۔ یعنی پہلی روایت کو بیان کرنا چھوڑ دیا اور دوسری کی روایت کو بیان کرنا باقی رکھا ۔