28632- عن قتادة عن أبي حسان أن رجلين دخلا على عائشة فحدثاها أن أبا هريرة قال: إن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: "الطيرة في المرأة والفرس والدار" فغضبت غضبا شديدا وطارت سعة في الأرض وسعة في السماء وقالت: ما قاله، إنما قال: "كان أهل الجاهلية يتطيرون من ذلك". ابن جرير.
28632 ۔۔۔ قتادہ ابو حسان سے روایت کرتے ہیں کہ دو آدمی اماں عائشہ صدیقہ (رض) کے پاس داخل ہوئے اور آپ کو بیان کیا کہ ابوہریرہ (رض) نے کہا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ نحوست عورت میں ہے اور گھوڑے میں ہے اور گھر میں ہے حضرت عائشہ صدیقہ (رض) سخت غصہ ہوئیں اور طیش میں آپ کو (گویا کہ) بھونچال آگیا ۔ فرمانے لگیں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات نہیں فرمائی ، بس یہ فرمایا ہے کہ اہل جاہلیت اس سے بدشگونی لیتے تھے ۔ (رواہ ابن جریر)