28631- عن ابن مليكة قال: قلت لابن عباس: كيف ترى في جارية لي في نفسي منها شيء فإني سمعتهم يقولون: قال نبي الله صلى الله عليه وسلم: " إن كان شيء ففي الربع والفرس والمرأة"، قال: فأنكر أن يكون سمع ذلك من النبي صلى الله عليه وسلم أشد النكرة، وفي رواية: فأنكر أن يكون رسول الله صلى الله عليه وسلم قاله وأن يكون الشؤم في شيء وقال: إذا وقع في نفسك منها شيء ففارقها أو بعها أو أعتقها. ابن جرير.
28631 ۔۔۔ ابن ابی ملیکہ (رض) سے مروی ہے کہتے ہیں کہ میں نے عبداللہ بن عباس (رض) سے عرض کیا ، کیا رائے رکھتے ہیں آپ میری اس لونڈی کے متعلق جس کی طرف سے میرے دل میں کچھ بات ہے ؟ اس لیے کہ میں نے لوگوں (صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین وتابعین (رض)) سے سنا ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ اگر کچھ (نحوست) ہے تو وہ گھر میں ہے اور گھوڑے میں ہے اور عورت میں ہے۔ ابن ابی ملیکہ (رح) کہتے ہیں کہ انھوں نے اس بات کے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سننے کا سختی سے انکار کیا ، اور ایک روایت میں یہ ہے کہ ابن عباس (رض) نے اس احتمال کا انکار کیا کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات فرمائی ہو اور اس بات کا بھی کہ نحوست کس چیز میں ہو اور فرمایا کہ جب تیری طبیعت میں اس کی طرف سے کچھ (خلجان) بیٹھ گیا ہے تو اس سے جدائی اختیار کر دے یا اس کو فروخت کر دے یا اس کو آزاد کر دے ۔ (رواہ ابن جریر)