28781- " تجدون الناس معادن فخيارهم في الجاهلية خيارهم في الإسلام إذا فقهوا، وتجدون خير الناس في هذا الشأن أشدهم لهم كراهية قبل أن يقع فيه، وتجدون شر الناس يوم القيامة عند الله ذا الوجهين يأتي هؤلاء بوجه ويأتي هؤلاء بوجه". "حم، ق" عن أبي هريرة
28781 ۔۔۔ تم لوگوں کو کانیں (سونے چاندی کی کانیں) پاؤں گے ان میں سے جو جاہلیت میں افضل ہوگا وہ اسلام میں بھی افضل ہے بشرطیکہ جب دین میں سمجھ بوجھ پیدا کریں اور امارت کے معاملہ میں تم اس شخص کو سب سے افضل پاؤں گے جو لوگوں میں سب سے زیادہ امارت کو ناپسند کرتا ہو امارت میں پڑنے سے قبل ، قیامت کے دن لوگوں میں سب سے برا تم اسے پاؤں گے جو دو چہروں والا (دوغلا) ہوا ان لوگوں کے پاس آئے ایک چہرہ لے کر دوسرے لوگوں کے پاس جائے دوسرا چہرہ لے کر ۔ (رواہ احمد بن حنبل والبخاری ومسلم ، عن ابو ہریرہ (رض))