hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 2900

.

كنز العمال

2900
Kanz al-Ummal
2900- "ما منعك يا أبي أن تجيبني إذ دعوتك؟ ألم تجد فيما أوحى الله إلي أن {اسْتَجِيبُوا لِلَّهِ وَلِلرَّسُولِ إِذَا دَعَاكُمْ لِمَا يُحْيِيكُمْ} ". "حم ت ك عن أبي هريرة".
2900: اے ابی جب میں نے تم کو پکارا تو کس چیز نے تمہیں مجھے جواب دینے روکا اللہ تعالیٰ نے جو مجھ پر وحی فرمائی ہے، کیا اس میں یہ حکم نہیں پاتے۔
استجیبوا للہ وللرسول اذا دعاکم لما یحییکم۔ الانفال : 24 ۔ اللہ اور رسول کی پکار کا جواب دو جب وہ تمہیں پکاریں اس کام کے لیے جس میں تمہاری زندگی ہے۔ (مسند احمد، ترمذی، مستدرک الحاکم بروایت ابوہریرہ (رض) ۔
تشریح : حضرت ابی (رض) نماز پڑھ رہے تھے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کو آواز دی وہ نماز کی وجہ سے جواب نہ دے پائے تو بعد میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کو یہ ارشاد فرمایا۔