2899- "الأنفال" "ألا إن القوة الرمي، ألا إن القوة الرمي، ألا إن القوة الرمي". "حم م د هـ عن عقبة بن عامر". زاد "ت2 " ألا إن الله سيفتح لكم الأرض، وستكفون المؤنة، فلا يعجزن أحدكم أن يلهو بأسهمه".
2899: سورة الانفال ۔ آگاہ رو ! طاقت پھینکنے میں ہے۔ آگاہ رہو ! طاقت پھینکنے میں ہے۔ آگاہ رہو، طاقت پھینکنے میں ہے۔ (مسند احمد، مسلم، ابوداود، ابن ماجہ بروایت عقبہ بن عامر (رض))
ترمذی میں یہ اضافہ منقول ہے، خبردار ! عنقریب اللہ تعالیٰ تمہارے لیے زمین فتح فرمائے گا۔ اور تم مشقت سے بچ جاؤ گے۔ پس کوئی شخص اپنے تیر وکمان اور دیگر اسلحہ جات سے کھیلنا نہ بھولے۔
تشریح : وما رمیت اذ رمیت ولکن اللہ رمی (الانفال : 17) (اور اے محمد ! جس وقت تم نے کنکریاں پھینکی تھیں تو و تم نے نہیں پھینکی تھیں تو وہ تم نے نہیں پھینکی تھیں بلکہ اللہ نے پھینکی تھیں۔
مذکورہ آیت میں رمی سے متعلق فرمان باری کی توضیح و شرح مذکورہ بالا روایت میں کی گئی ہے۔