hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 2925

.

كنز العمال

2925
Kanz al-Ummal
2925- "سابقنا سابق، ومقتصدنا ناج، وظالمنا مغفور له". "ابن مردويه والبيهقي في البعث عن عمر".
2925: ہمارا مسابق تو سابق ہے۔ ہمارا میانہ رو نجات یافتہ ہے۔ اور ہمارا ظالم مغفرت پائے گا۔ (ابن مردویہ والبیہقی فی البعث بروایت عمر (رض))
تشریح : فرمان الہی ہے : ثم اورثنا الکتب الذین اصطفینامن عبادنا فمنہم ظالم لنفسہ ومنہم مقتصد و منہم سابق بالخیرات باذن اللہ۔ فاطر : 32
پھر ہم نے ان لوگوں (امت محمدیہ) کو کتاب کا وارث بنایا جن کو اپنے بندوں میں سے منتخب کیا تو کچھ ان میں سے اپنے آپ پر ظلم کرتے ہیں اور کچھ میانہ رو ہیں اور کچھ خدا کے حکم سے نیکیوں میں آگے نکل جانے والے ہیں۔
مذکورہ حدیث اسی فرمان الہی کی تفسیر ہے۔
کلام : اس حدیث پر ضعف کی وجہ سے کلام کیا گیا ہے دیکھئے الجامع المصنف 23 ۔ ضعیف الجامع 3199