hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 2926

.

كنز العمال

2926
Kanz al-Ummal
2926- "السجدة" "قد قال الناس ثم كفر أكثرهم، فمن مات عليها فهو ممن استقام". "ش4 عن أنس".
2926: سورة السجدۃ۔ لوگوں نے پہلے کہہ لیا لیکن پھر اکثروں نے انکار کردیا۔ پس جو موت تک اس پر ثابت قدم رہے وہی لوگ استقامت والے ہیں۔ (مصنف ابن ابی شیبہ۔ بروایت انس (رض))
تشریح : فرمان الہی ہے :
ان الذین قالوا ربنا اللہ ثم استقاموا تتنزل علیہم الملائکۃ الا تخافوا ولا تحزنوا وابشروا بالجنۃ التی کنتم توعدون۔ حم السجدۃ : 30 ۔
جن لوگوں نے کہا ہمارا پروردگار خدا ہے پھر وہ اس پر قائم رہے ان پر فرشتے اتریں گے (اور کہیں گے) کہ نہ خوف کرو اور نہ غمناک ہو اور جنت کی جس کا تم سے وعدہ کیا جاتا تھا کوشی مناؤ۔
مذکورہ بالا حدیث اسی فرمان ایزدی کی تشریح و تفسیر ہے۔
کلام : ضعیف الجامع 4079 ۔